شادی کے 19 سال مکمل، ایشوریا نے ابھیشیک کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان اختلافات اور طلاق کی افواہیں پھیلتی رہی ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی ازدواجی زندگی کے 19 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔

دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کیں، جنہیں دیکھتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اس خوبصورت فیملی کی جھلک بھی نظر آئی، جہاں ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی والدین کے ساتھ موجود تھیں۔ مداحوں نے اس فیملی لمحے کو بے حد سراہا اور اسے محبت اور خاندانی ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

اپنی محبت بھری کہانی کا ذکر کرتے ہوئے ابھیشیک بچن ایک انٹرویو میں بتا چکے ہیں کہ انہوں نے نیویارک میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ ان کے مطابق وہ لمحہ ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک تھا، جسے وہ آج بھی خاص اہمیت دیتے ہیں۔

تقریباً دو دہائیوں پر محیط اس رشتے کو مداح نہ صرف ایک کامیاب شادی بلکہ بالی ووڈ کی مثالی جوڑیوں میں شمار کرتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر نئی جھلک سوشل میڈیا پر فوری طور پر مقبول ہو جاتی ہے۔

Load Next Story