مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مہم

ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو آشکار کیا گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلیے 22 اپریل کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کیپٹل ہل کے اطراف میں مہم چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واشنگنٹن میں واقع وائٹ یاؤس، نیشنل مال، کیپٹل ہل میں 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کے خلاف مہم چلائی گئی۔

اس مہم میں ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو آشکار کیا گیا اور نہتے مظلوموں پر بھارتی مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز اسکرینز پر نشر کی گئیں-

مہم کے ذریعے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور عالمی خاموشی پر سوال اٹھایا گیا-

مہم کے دوران ڈیجیٹل بل بورڈز کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا-

Load Next Story