جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنانی شہریوں کو انخلا کی ہدایت
علاقے کو خالی کرنے اور ایک کلومیٹر دور جانے کا حکم دیا گیا ہے
اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے باوجود لبنانی گاؤں دیرعام کے رہائشیوں کو انخلا کی ہدایت دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فوجی حکم کے مطابق گاؤں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقے کو خالی کرنے اور ایک کلومیٹر دور جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا میں لبنان اور اسرائیل کے سفیروں نے موجودہ جنگ بندی جو پیر کو ختم ہونے والی تھی، مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جمعے کی صبح اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کمیونٹیز پر صبح کے وقت دو چھاپے مارے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔