امریکی سیکرٹ سروس اہلکاروں کے حملہ آور سے مقابلے کی ویڈیو سامنے آگئی
واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے صحافتی ڈنر کے دوران فائرنگ کرنے والے مبینہ مسلح شخص کو سیکرٹ سروس کی جانب سے قابو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
امریکی صدر کی جانب سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور پیش آنے والی صورتحال پر فوری ردعمل دیتے ہیں۔
ویڈیو میں اہلکاروں کو الرٹ حالت میں دیکھا گیا ہے جو چند لمحوں میں ہی ایکشن لیتے ہیں۔ اس کے فوراً بعد صدر ٹرمپ نے ایک ایسے شخص کی تصاویر بھی شیئر کیں جسے زمین پر لٹایا گیا تھا اور وہ حراست میں دکھائی دے رہا تھا۔
یہ ویڈیو تقریباً ایک منٹ پر مشتمل ہے اور اسے سی این این نے بھی رپورٹ کیا ہے۔