ایرانی وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آج اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی جس میں امریکا ایران مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ایران امریکا کشیدگی اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ناگزیر ہیں۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورے اور پاکستان کی متحرک سفارتکاری کو عالمی سطح پر اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایک روز قبل بھی ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی مشاورت کی تھی اور پھر مسقط روانہ ہوگئے تھے۔

Load Next Story