کراچی میں شادی کی خوشی ہوائی فائرنگ، دولہا سمیت 3 افراد گرفتار

تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دولہا، اس کے والد اور ایک دوست کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دولہا شہباز، اس کا والد محمد سرور اور دوست بشیر شامل ہیں۔

کارروائی کے دوران بشیر کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ

Load Next Story