پنجاب کے 26 ہزار سے زائد اسکول گرین پروگرام میں شامل
پنجاب کے 26 ہزار سے زائد اسکول گرین پروگرام میں شامل کر لیے گئے جبکہ 76 لاکھ طلبہ و اساتذہ گرین اسکول پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔
تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق ماحولیاتی شعور نصابی نظام کا حصہ بنایا گیا۔ ہوا، پانی اور توانائی پر عملی اقدامات شروع کر دیے گئے۔ اسکولز میں ماحول دوست سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے، نئی نسل کو ماحول دوست طرز زندگی کی تربیت دیں گے۔
سلوت سعید کا کہنا تھا کہ 100 پوائنٹس پر سخت مانیٹرنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا، کارکردگی پر اسکولز کو 5 اسٹار سرٹیفکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا، 80 فیصد سے زائد سرکاری اسکول پروگرام میں شامل ہیں۔
سیکریٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑے شہروں میں خصوصی آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، اساتذہ کے لیے ماحول دوست ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا، عالمی ادارے گرین اسکول پروگرام میں شریک ہیں۔