بنگلادیش کے ورلڈ کپ نہ کھیلنے پر شکیب الحسن کا بڑا بیان!

رواں برس ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 1999 کے بعد سے پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا جس میں بنگلادیش شریک نہیں ہوا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ ٹیم کو جانے کی اجازت نہ دینے کو نگراں حکومت کی بڑی غلطی قرار دے دیا۔

رواں برس فروری اور مارچ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے شرکت سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کر لیا تھا۔

واضح رہے 1999 کے بعد سے یہ پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا جس میں بنگلادیش شریک نہیں ہوا ہے۔

ممبئی میں ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ کی بات کی جائے تو یہ ایک بڑا نقصان تھا۔ بنگلادیش کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے۔ ان کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت نہ دینا حکومت کی بڑی غلطی تھی۔

واضح رہے بنگلادیش نے بھارت نہ جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی جانب سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل فرنچائز سے نکلوانے کے بعد کیا تھا۔

Load Next Story