پہلگام فالس فلیگ، گمراہ کن بھارتی بیانیہ مستند حقائق کے سامنے غلط ثابت
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ مستند حقائق کے سامنے جلد ہی غیرمؤثرہوگیا۔
پہلگام ڈرامے کے فوری بعد منظم بھارتی سازش کے تحت پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ہندوانتہا پسند حلقوں اورگودی میڈیا نے بغیر کسی مستند ثبوت کےپاکستان مخالف گمراہ کن بیانیے کوآگے بڑھایا۔
بھارت کے اپنے اندر سے بھی گمراہ کن بیانیہ کے برعکس بھارتی حکومت کے ناقص سیکیورٹی نظام پر سوالات اٹھے۔ بھارتی حکومت پہلگام ڈرامے کی حقیقت پر اٹھنے والےسنجیدہ سوالات کا بھی تاحال کوئی موثرجواب نہیں دے سکی۔