ظہران ممدانی کی بادشاہ چارلس سے کوہِ نور ہیرا واپس کرنے کی درخواست

بکنگھم پیلس نے ممدانی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے

امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ وہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے کوہ نور ہیرے کی واپسی پر بات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی کی جانب سے یہ تبصرہ برطانوی بادشاہ کے جاری امریکی دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔

11 ستمبر 2001 کے مہلک حملوں کے متاثرین کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے چند گھنٹے قبل ایک پریس کانفرنس میں پوچھے جانے پر ممدانی، جو ہندوستانی نژاد امریکی ہیں، نے کہا کہ میں بادشاہ چارلس سے بات کروں گا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کردیں۔

بعدازاں ممدانی نے تقریب میں بادشاہ سے ملاقات کی تاہم بکنگھم پیلس نے ممدانی کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب ممدانی کے دفتر نے بھی جواب نہیں دیا کہ آیا ممدانی نے یہ معاملہ بادشاہ کے سامنے اٹھایا یا نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل بھی کئی بار برطانیہ سے 105 کیرٹ کا ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔

Load Next Story