لاہور؛ نواب ٹاؤن کرکٹ اسپورٹس کمپلیکس کا شاندار افتتاح، نمائشی میچ بھی کھیلا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے نواب ٹاؤن کرکٹ اسپورٹس کمپلیکس کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی کابینہ الیون اور آفیسرز الیون کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ کھیلا گیا جس نے شائقین اور شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔صوبائی کابینہ الیون کی قیادت بلال یاسین اور فیصل ایوب کھوکھر نے کی جبکہ آفیسرز الیون کی کپتانی سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ کے پاس تھی۔ کابینہ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 110 رنز کا ہدف دیا تاہم آفیسرز الیون کی بیٹنگ لائن اپ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 73 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔