معرکہ حق؛ پاکستان نے فتح میزائل کا تجربہ کرکے دشمن کو کیسے خبردار کیا؟

فتح میزائل زمین سے زمین پر 120 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے

اسلام آباد:

معرکہ حق کے دوران 5 مئی 2025 کو جنگی مشق انڈس کے تحت فتح میزائل کے کامیاب تجربے نے پاکستان کی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط کر دیا۔

بھارت کے دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں کا اظہار کر کے دشمن کو خبردار کیا۔

فتح میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ پاکستان نے فتح میزائل کے کامیاب تجربے سے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں دشمن کے مذموم عزائم کو بروقت بھانپتے ہوئے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے بھارت کو تنبیہ کر دی۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسٹرٹیجک اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

متعلقہ

Load Next Story