لاہور: گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
شیرا کوٹ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
دونوں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی جس کے نتیجے میں ملزم نے فائرنگ کر دی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ یوسف ولد ظفر کے نام سے ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
بعد ازاں لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
ملزم ارسلان کے خلاف مقتول یوسف کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے تمام شواہد جمع کر لئے، تمام شواہد جمع کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔