پشاور:
وفاق کی جانب سے صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر خیبر پختونخوا حکومت کی جانب آج قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری دفاتر میں آج کوئی سرکاری کام نہیں ہوا، صرف ایمرجنسی کام کیے گئے۔ خیبر پختونخوا کے ساتھ وفاق کی جانب سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس لیے آج صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔
ترجمان کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی، بانی چیئرمین کو اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنے والے وکلا سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی تھی۔