اسلام آباد:
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز آج سے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہو رہا ہے، جس کے سبب قدرتی حسن سے مالا مال پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔
دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومت میں شمار ہونے والا اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے عالمی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور بین الاقوامی شراکت داروں کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔
فورم میں عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں عالمی شراکت داری کے امکانات اجاگر کیے جائیں گے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا مقصد معدنی وسائل کو معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔