شدید گرمی میں لال پیاز کیوں مفید سمجھی جاتی ہے؟ ماہرین نے اہم فوائد بیان کر دیے
موسمِ گرما کی شدت میں جہاں جسم کو پانی، نمکیات اور توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے، وہیں غذائی ماہرین لال پیاز کو ایک مفید معاون غذا قرار دے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق لال پیاز میں اینٹی آکسیڈنٹس، فلیونوئیڈز، معدنیات اور مناسب مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے، جو جسم کو گرمی کے منفی اثرات، خاص طور پر لو لگنے کے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق لال پیاز جسم میں پانی کا توازن برقرار رکھنے، ہاضمہ بہتر بنانے، دورانِ خون کو متوازن رکھنے اور گرمی کے باعث ہونے والے دباؤ میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
غذائی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اسے سلاد، دہی، رائتے یا چٹنی کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے، تاہم معدے کی حساسیت یا تیزابیت کے شکار افراد کو احتیاط برتنی چاہیے۔
اگرچہ لال پیاز ہیٹ اسٹروک کا مکمل علاج نہیں، مگر شدید گرمی میں یہ جسمانی تحفظ کے لیے ایک مؤثر قدرتی معاون غذا ضرور ثابت ہو سکتی ہے۔