وزیراعلیٰ پنجاب کاخودکش حملہ ناکام بنانےوالےلیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کےلیےنامزد کرنےکا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب نے خودکش حملہ ناکام بنانے والے لیاقت شہید کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے فیصلے کا خیر مقدم کیا، صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر نے قومی ہیرو شہید لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ شہید لیاقت جیسے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں، قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن نے بھی کم عمری میں جرات و بہادری کی مثال قائم کی۔
فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستانیوں کی زندگیاں بچانے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، ایسے محب وطن، نڈر اور بہادر لوگوں کی وجہ سے پاکستان محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے باعث کوئی بھی دشمن پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔