عالمی امن کیلئے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، بھارت اور اسرائیل کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب
نشریاتی ادارے سی بی ایس نے ایرانی طیاروں کی پاکستان میں موجودگی کا من گھڑت اور منظم پروپیگنڈا کیا۔
یہ امر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ سی بی ایس، پیراماؤنٹ گلوبل کی ملکیت ہے، جو کہ ریلائنس نیٹ ورکس سے منسلک ہے۔
ریلائنس نیٹ ورکس بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی انتہاپسند مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے بطور ثالث کردار پر گمراہ کن بھارتی اور اسرائیلی پروپیگنڈا عالمی امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔
مکیش امبانی کے سی بی ایس پر اثر و رسوخ نے پوری پروپیگنڈا مہم کے پسِ پردہ محرکات کو بے نقاب کر دیا ہے۔