پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل میں رسائی کے لیے برازیل سے مقابلہ ہوگا

پاکستان نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا فائنل میں رسائی کے لیے برازیل سے مقابلہ ہوگا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 30 ممالک کے درمیان میکسیکو میں جاری اسٹریٹ چائلڈ عالمی  کپ ٹورنامنٹ 2026 کے انڈر16ایونٹ میں  پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے اپنے چاروں میچز میں فتوحات پا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان نے اپنے گروپ میچز میں انڈونیشیا،میزبان میکسیکو، روس اور ویلز کو شکست سے ہمکنار کیا،ٹورنامنٹ میں گرلز اور بوائز کے مختلف ایونٹس کا انعقاد ہورہا ہے۔

ٹورنامنٹ دنیا بھر میں سڑکوں سے جڑے بچوں کے حقوق، تحفظ اور شناخت کے لیے نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی تحریک ہے،کھیلوں کے ذریعے تعلیم اور سماجی تبدیلی کے لیے وقف تنظیم مسلم ہینڈ کے تحت عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی شرکت کرے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان  ٹیم نے قطر میں ہونے والے اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال عالمی  کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2022 میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

 پاکستان اسٹریٹ چلڈرن ٹیم  کے کھلاڑیوں میں عبداللہ، مبشر شاہ، محمد حماد، ندیم حسین، محمد مصطفیٰ ،محمد عیسیٰ ،شاہد انجم، محمد کاشف ،محمد بلال اور محمد ابراہیم شامل ہیں۔

Load Next Story