طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں سے افغان تاجر شدید متاثر

ہر تاجرکی کوشش ہے کہ اسےایران بھیج سکے، تاہم ایرانی بارڈر بند ہے

طالبان رجیم کی شدت پسندی اور ناکام پالیسیوں نے افغان معیشت کا جنازہ نکال دیا، سرحدی بندش نے افغان تاجروں کو  دیوالیہ کردیا.

افغانستان سے پڑوسی ممالک  کیلئے تجارتی بندش کے باعث پکتیکا منڈی میں زرعی اجناس کے ڈھیرلگ گئے. پاک افغان سرحد کےساتھ ساتھ ایرانی بارڈر بھی بند کردیا گیا جبکہ نااہل طالبان رجیم تاجروں کومتبادل راستے اور معاشی ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے۔

تاجر نے بتایا کہ تاجر گاہکوں کے انتظار میں آلووں کی بوریوں پر بیٹھے ہیں، صورتحال انتہا ئی خراب ہے،

عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں نے تجارتی بندش کے نتیجے میں افغانستان کے کسانوں اور تاجروں کومعاشی تباہی سے دوچار کردیا ہے۔

Load Next Story