امارات میں پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ، آگ بھڑک اُٹھی

واقعے میں کوئی جانی نقصان یا تابکاری کا خطرہ پیش نہیں آی

متحدہ عرب امارات میں پاور پلانٹ کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں براکہ جوہری پاور پلانٹ کے قریب بجلی کے جنریٹر پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس ہر فوری قابو پا لیا گیا۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا تابکاری کا خطرہ پیش نہیں آیا، براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے چاروں ری ایکٹر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

Load Next Story