لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈا فیکٹری لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش جاری

کراچی میں لنڈا فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔


ویب ڈیسک May 17, 2026

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈا فیکٹری لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،ریسکیو 1122 اورکے ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے نے فیکٹری دوسری منزل پرلگی آگ پرقابو پالیا، تیسری منزل پرلگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھن تھانے کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لنڈا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی اورفیکٹری سے اٹھنے والا سیاہ دھواں کئی کلو میٹر دورسے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیکٹری میں آگ بھڑکتے ہی فیکٹروں کوخالی کروالیا گیا جبکہ فیکٹری کی نچھلی منزلوں پرموجود سامان کو بھی فوری فیکٹری سے نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کرنا شروع کردیا گیا فیکٹری میں آگ  لگنے کی اطلاع پرریسکیو 1122 اورکے ایم سی فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابوپانے کے لیے ریسکیو آپریش شروع کردیا تاہم فائربریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈرز اوراسنارکل کو طلب کرلیا گیا۔

جس پرمزید فائرٹینڈز،باوٗزراور2 اسنارکل موقع پرپہنچ گئیں اورفائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

فائربریگیڈ حکام فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ میں آگ لگنے کی اطلاع سوا دو بجے کے قریب موصول ہوئی تھی جس پر وقت عملہ روانہ کیا گیا انھوں نے مزید بتایا کہ جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود فائربریگیڈکے عملے نے سخت گرمی میں   آگ کو بڑھنے سے روکتے ہوئےفیکٹری میں دوسری منزل پر لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ ابتدا میں فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے وہاں تک پہنچنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا۔

تاہم اب اسنارکل کی مدد سے فیکٹری کی تیسری منزل پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے امید ہے تیسری منزل پرلگی آگ پرقابو پالیا گیا جائے گا انھون نے بتایا کہ آگ لنڈا کی گھانٹوں میں لگی تھی۔

ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گراؤنڈ پلس تھری چنچل لونڈا ریکس کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاعمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو آپریشن کے دوران دوسرے فلور پر آگ پر قابو پالیا گیا ہےتیسرے فلور پر فائر فائٹنگ کا عمل تاحال جاری ہے، لنڈا فیکٹری میں لگنے آگ پر قابوپانے میں ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے10 سے زائد فائر ٹینڈرز، باؤزر اسنارکل کی مدد سے آگ پرقابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔