نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی

راولپنڈی:

نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈر شپ ورکشاپ 2026 کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔

ورکشاپ میں پاکستان کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈین، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں لاہور، کراچی، پشاور، مظفرآباد، ملتان اور کوئٹہ سے شرکاء آن لائن بھی شریک ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ورکشاپ میں شرکاء سے ملک کی داخلی صورتحال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی۔

شرکاء نے کہا کہ پاک فوج پر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی فخرہے، ہمیں طلباء کو منفی پروپیگنڈا سے بچانے اور درست معلومات پہنچانے کے حوالے سے واضح رہنمائی ملی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ اکیڈیمیا کو قومی سلامتی، انفارمیشن وارفیئر اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے واضح آگہی دی گئی، افواجِ پاکستان اور اکیڈیمیا کے درمیان قائم کیا گیا یہ رابطہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ورکشاپ کے شرکاء نے وائس چانسلرز اور اکیڈیمیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو بے حد سراہا۔

Load Next Story