حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر کی بریت کیخلاف درخواستیں خارج
سپریم کورٹ نےحج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں، عدالت نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف بھی درخواستیں خارج کردیں۔
کیس کی سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، وکیل نے کہا کیس کے چوتھے ملزم احمد فیض پہلے ہی بری ہوچکے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ملزمان اب تو بوڑھے ہوچکے ہوں گے، ہوسکتا ہے اللہ کو پیارے ہوچکے ہوں گے یا ہونے والے ہوں گے، اب ان میں سے کسی نے الیکشن بھی شاید نہ لڑنا ہو، عدالت نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اور سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب راجہ کی بریت کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔