مودی کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ناروے کی صحافی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل

مجھے امید ہے کہ میں اپنے اکاؤنٹس واپس حاصل کر لوں گی، خاتون

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو آزادی صحافت پر چیلنج کرنے والی ناروے کی خاتون صحافی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کی ایک صحافی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے فیس بُک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیے گئے ہیں صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے مودی کے اوسلو کے دورے کے دوران انہیں آزادی صحافت کیخلاف پالیسیاں اپنانے پر چیلنج کیا۔

مقامی اخبار Dagsavisen کی رپورٹر ہیلی لنگ نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم اور سینئر سفارت کاروں سے بھارت میں آزادی صحافت مخالف پالیسیوں پر بات کی جس کے بعد انہیں میٹا دونوں پلیٹ فارمز سے معطل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو جواب دینا چاہتی تھی لیکن میرے جوابات میں اب تاخیر ہو جائے گی۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے اکاؤنٹس واپس حاصل کر لوں گی۔

Load Next Story