ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کے مزید 3 مقدمات سامنے آگئے

ڈیفنس پولیس نے 3 مقدمات میں انمول عرف پنکی اور اس کے 3 رائیڈرز کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مزید 3 مقدمات سامنے آگئے۔

ڈیفنس پولیس نے 3 مقدمات میں انمول عرف پنکی اور اس کے 3 رائیڈرز کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا، جبکہ پولیس نے ملزمان سے تفتیش اور ریمانڈ کے لیے اجازت بھی طلب کر لی۔

تفتیشی افسر قاسم تنولی کے مطابق انمول عرف پنکی اور اس کے رائیڈرز کے خلاف 2 مقدمات 2021 میں درج ہوئے تھے۔ ان مقدمات میں عباد سمیت 3 رائیڈرز گرفتار ہو کر جیل میں ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ان مقدمات میں انمول عرف پنکی کے 3 مزید رائیڈرز مفرور ہیں، جبکہ ایک مقدمہ 2026 میں درج ہوا تھا۔

Load Next Story