’چائلڈ ایکٹر‘ نے شاہ رخ خان اور تھلاپتی وجے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
یدھویر اہلاوت نے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں حیران کن طور پر پہلا نمبر حاصل کرلیا
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار یدھویر اہلاوت نے انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں حیران کن طور پر پہلا نمبر حاصل کرلیا۔
حالیہ فلم ’’کرتویہ‘‘ میں 14 سالہ لڑکے کا کردار ادا کرنے والے یودھویر نے ایشوریا رائے، شاہ رخ خان، تھلاپتی وجے اور دیگر بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اگرچہ فلم میں انہوں نے کم عمر کردار ادا کیا، لیکن ایک انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ حقیقت میں ان کی عمر 33 برس ہے۔
یودھویر کی کارکردگی کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔