امریکا کا آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی توڑنے والے جہاز پر میزائل حملہ

فورسز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر گیمبیا کے جہاز کو 20 سے زائد مرتبہ وارننگ دی، امریکی سینٹ کام

فوٹو: اے ایف پی

امریکی فوج نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی توڑتے ہوئے ایران جانے والے بحری جہاز کو ہیلفائر میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فورسزن نے ایران کی بندرگاہ کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے گیمبیا کے جہاز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی فورسز نے خلیج عمان پر بین الاقوامی پانیوں پر ایرانی بندرگاہ کی طرف جاتے ہوئے ایم/وی لیان اسٹار کی نشان دہی کی اور 20 سے زائد وارننگز جاری کیں اور آگاہ کیا کہ یہ جہاز امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی طیارے نے عملے کی جانب سے تنبیہ پر عمل نہ کرنے کے بعد جہاز کے انجن روم پر ہیلفائر میزائل داغ کر بحری جہاز کو ناکارہ بنایا اور جہاز ایران نہیں جا پایا۔

سینٹ کام نے مزید بتایا کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز پر پوری طاقت کے ساتھ ناکہ بندی کے نفاذ کے لیے 5 کمرشل جہاز ناکارہ بنائے اور 116 کی سمت تبدیل کردی ہے۔

 

Load Next Story