ہنگو میں تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، ریسکیو حکام
ہنگو کے علاقے کوٹکی میں واقع پانی کے تالاب چھوٹے ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تالاب میں 5 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے 4 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 5 سے 8 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔