مشہور گلوکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
برطانوی گلوکارہ دعا لِپا اور ہالی ووڈ اداکار کیلم ٹرنر سادہ اور پُروقار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سپر اسٹار گلوکارہ اور معروف اداکار آج دوپہر اولڈ میرلبون ٹاؤن ہال میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔
29 سالہ دعا لِپا سفید ہیٹ، خوبصورت سفید لباس میں ملبوس تھیں جبکہ 35 سالہ کالم ٹرنر نے نیوی بلیو سوٹ اور ٹائی پہن رکھی تھی۔
میریلبون رجسٹری آفس کی سیڑھیوں کے دونوں جانب کھڑے دوستوں اور رشتہ داروں نے خوشی میں ان پر رنگ برنگی کنفیٹی نچھاور کی۔
یہ ایک مختصر اور نجی تقریب تھی، جس کے ذریعے دونوں قانونی طور پر ازدواجی بندھن میں بندھ گیا۔ اس کے بعد شادی کی بڑی تقریب اٹلی کے شہر سسلی میں ہوگی، جو تین دن تک جاری رہنے والی ایک شاندار تقریب بتائی جا رہی ہے۔
لندن کا یہ تاریخی رجسٹری آفس مشہور شخصیات میں مقبول ہے۔