اسرائیل کا لبنان سے فائر کیے گئے پروجیکٹائلز کو روکنے کا دعویٰ
پروجیکٹائلوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے لبنان سے فائر کیے گئے تین میزائلوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان سے فائر کیے گئے تین پراجیکٹائل کو مار گرایا ہے۔
دو جو اسرائیلی علاقے کی طرف جا رہے تھے اور ایک جنوبی لبنان کے اس علاقے میں جہاں اسرائیلی فوجی موجود ہیں۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ پروجیکٹائلوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن کی آوازوں کے بعد یہ اطلاع ملی۔