’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے سیل

خاموش ویڈیو میں ایک بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے ہیں

ایرانی دارالحکومت تہران میں ایک کیفے کو مشکوک سرگرمیوں کے شبہے میں بند کردیا گیا ہے۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں والیاسر اسٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے پر سیل کیا گیا ہے۔

موصول شدہ اطلاعات کے مطابق اس کیفے کے صارفین جن میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں، غیر فطری طور پر حرکت کرتے ہوئے پایا گیا۔

14 سیکنڈ کی خاموش ویڈیو میں ایک بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین موسیقی کی تال پر سر ہلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی حکام کی جانب سے ایسی کارروائیں غیرمعمولی نہیں۔ 17 مئی 2024 کو بھی تہران میں ایک ایسی ہی کارروائی میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے کے الزام میں 250 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Load Next Story