پاکستان عالمی امن کا ضامن، ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ڈپلومیسی کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔
عالمی جریدہ العربیہ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کر کے ایک مکمل جنگ کو ٹالنے میں مخلصانہ کوشش اور مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار سفارتی کوششوں نے کئی مواقع پر ایران امریکا مکمل جنگ کے آغاز کو روکا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان نے دنیا کو متاثر کرنے والی جنگ کو رکوانے اور امن کے قیام کے لیے کامیاب سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی کا لوہا منوایا۔ امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر بھر پور اعتماد کا عکاس ہے۔