لوئر دیر؛ مستورات تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ، دو بھائی جاں بحق
اوچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی
لوئر دیر:
یونین کونسل اوچ کے گاؤں بھٹان میں مستورات تنازع پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کے باعث دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
اوچ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت چمن زادہ اور مختار کے نام سے ہوئی ہے۔