عامر خان گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کےلیے تیار، تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان جلد اپنی قریبی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عامر خان اور گوری گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور دونوں نے اپنی زندگی کو خوشگوار اور مستحکم انداز میں آگے بڑھایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑا کافی عرصے سے ایک خاندان کی طرح زندگی گزار رہا ہے اور اب انہوں نے اپنے رشتے کو باضابطہ شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب 5 جولائی کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے رہے ہیں، اسی لیے اس موقع پر بھی وہ کسی بڑے یا شاندار عوامی ایونٹ کے بجائے محدود اور خاندانی تقریب کا انتخاب کر رہے ہیں۔