کویت ائیرپورٹ حملہ: ڈرون ویڈیو جاری، تباہی کی اصل کہانی سامنے آگئی
کویت سٹی: کویت نے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی سرویلنس ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں حملے کے وقت کی صورتحال اور نقصان کے ابتدائی مناظر سامنے آئے ہیں۔
کویتی حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرون ٹرمینل ون سے ٹکرا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر شدید تباہی ہوئی۔
سرکاری مؤقف کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دوران امریکی ساختہ پیٹریاٹ دفاعی نظام میں خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث ڈرون کو بروقت نہیں روکا جا سکا۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون تیزی سے آ کر ائیرپورٹ کے ٹرمینل سے ٹکرا جاتا ہے، جس کے فوراً بعد دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھتی ہے۔
🔴Moment of impact of the Shahed-136 suicide drone on Terminal 1 of Kuwait International Airport as seen from CCTV cameras
— Angelo Giuliano 🇨🇭🇮🇹 (@angeloinchina) June 4, 2026
Note: This terminal, which was recently under reconstruction and upgrading of its technical systems, had just resumed operations from June 1 through a… pic.twitter.com/0XsOQz5NWq
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کویتی ائیرپورٹ پر حملے میں کسی بھی قسم کے کردار کی سختی سے تردید کی ہے اور الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق اس حملے کے بعد فضائی دفاعی نظام اور علاقائی تناؤ پر نئے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔