لوئر دیر کے جنگلات میں آگ بے قابو، آبادی کو خطرات لاحق
لوئر دیر کے جنگلات میں آگ بے قابو ہو گئی، جس سے آبادی کو خطرات لاحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں گھنے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے، جس کے باعث آگ وسیع پیمانے پر پھیل گئی اور قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس اور دیگر فلاحی تنظیمیں مشترکہ طور پر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
متعلقہ اداروں کی ٹیمیں مختلف مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہیں تاکہ جنگلات کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور آبادی کو درپیش خطرات کم کیے جا سکیں۔
حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔