سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں

ن لیگی امیدوار ووٹ ڈالنے کے دوران اپنی ویڈیو بھی بنواتے رہے

ن لیگی امیدوار و سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے بیلٹ پر مہر لگانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے آبائی علاقے پلٹنی محلہ کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

 تاہم اس دوران انہوں نے ووٹ کی رازداری کے قانون کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے سرِعام کیمرے کے سامنے بیلٹ پیپر پر مہر لگائی اور اس پورے عمل کی باقاعدہ ویڈیو بنوائی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ووٹر یا امیدوار کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون، کیمرہ یا کوئی بھی ڈیجیٹل ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانے کی قطعاً اجازت نہیں ہوتی۔

Load Next Story