صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی رہائی کیلیے پہلے دن سے کوشیشں کررہے ہیں، وفاقی وزیر

جہاز آنر 25 پر سوار عملے کے 10 پاکستانیوں کی واپسی کیلیے وفاقی وزیر نے نائب وزیراعظم اور صومالیہ کے سفیر سے رابطہ کیا

صومالیہ میں کھڑے جہاز پر یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی بازیابی اور رہائی کیلیے حکومت نے سفارتی کوششیں تیز کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان میں صومالیہ کے سفیر سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر نے 25 اپریل سے یرغمال بنائے گئے جہاز آنر 25 پر پھنسے پاکستانی عملے کے 10 ارکان کی جلد اور محفوظ رہائی کیلئے اقدامات تیز کرنے پر زور پر وزر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپریل میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت کوششیں شروع کیں جبکہ پاکستانی وزارت خارجہ اور صومالی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے سرگرم عمل ہےْ

متعلقہ

Load Next Story