فٹبال ورلڈ کپ: ایرانی ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہ مل سکی

ایرانی ٹیم میچ کے روز میکسیکو سے امریکا روانہ ہوگی اور میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ میکسیکو واپس آجائے گی


ویب ڈیسک June 08, 2026

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی ایران کی قومی فٹبال ٹیم کو امریکا میں قیام کی اجازت نہیں مل سکی جس کے باعث ٹیم اپنے میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا کا سفر کرے گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی ٹیم میچ کے روز میکسیکو سے امریکا روانہ ہوگی اور میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ میکسیکو واپس آ جائے گی۔

ورلڈ کپ کے لیے ایران نے اپنا تربیتی بیس کیمپ میکسیکو کے شہر تیجوانا میں قائم کیا ہے جہاں ٹیم حال ہی میں پہنچ چکی ہے۔

ایران کے گروپ مرحلے کے میچز امریکا شہروں لوس اینجلس اور سیٹل میں کھیلے جائیں گے۔ تیجوانا سے لاس اینجلس کی پرواز تقریباً 45 منٹ سے ایک گھنٹے جبکہ سیٹل کی پرواز تقریباً ساڑھے پانچ گھنٹے پر مشتمل ہے۔

ایران اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو چند روز قبل امریکی ویزے جاری کیے گئے تھے، تاہم ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج سمیت متعدد اہم انتظامی عہدیدار اب تک امریکی ویزے حاصل نہیں کر سکے ہیں جس کے باعث ایرانی وفد کو انتظامی چیلنجز کا سامنا ہے۔