راولپنڈی: 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا پھوپھا گرفتار

ملزم متاثرہ لڑکی کا پھوپھا ہے، مندرہ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی  کی مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کا پھوپھا ہے، مندرہ پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص میری بیٹی سے زیادتی کرتا رہا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین یا بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

Load Next Story