افریقی فٹبال ریفری کو امریکا نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا، وطن واپسی پر شاندار استقبال
معروف افریقی فٹبال ریفری کو امریکا میں ایک بین الاقوامی تربیتی اور ریفری پروگرام میں شرکت کے لیے ویزا نہیں دیا گیا جس کے بعد وہ اپنے وطن صومالیہ واپس پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر ارتان جنہیں افریقا کے ممتاز فٹبال ریفریز میں شمار کیا جاتا ہے، کی وطن واپسی پر صومالیہ میں کھیلوں کے شائقین، فٹبال حکام اور نوجوانوں نے ان کا پُرجوش استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر استقبال کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں، جن میں انہیں قومی ہیرو کے طور پر خوش آمدید کہا گیا۔
عمر عبدالقدیر ارتان نے افریقی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اہم مقابلوں میں ریفری کے فرائض انجام دیے ہیں اور انہیں افریقی فٹبال میں صومالیہ کی ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے۔