مظفر آباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، شہدا کی نماز جنازہ ادا
پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے دوران پرواز حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
شہداء کی نمازِ جنازہ میں قائم مقام صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، کور کمانڈر راولپنڈی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔
مظفر آباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کوحادثہ، شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
گزشتہ روز مظفرآباد میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا
حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی نماز ِ جنازہ مظفر آباد میں… pic.twitter.com/plXZ1bhLS1— PTV News (@PTVNewsOfficial) June 11, 2026
شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
شہداء کے جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔