جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطلوب رہنما کی دکان سے اشتعال انگیز مواد برآمد
فوٹو: ایکسپریس
مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی کے رکن شوکت نواز میر کی دکان پر اچانک چھاپہ مارا اور اشتعال انگیز مواد برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سے مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے برآمد ہونے والے تمام مواد کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔