امریکا کا چین کی معروف کمپنیوں کے بلیک لسٹ کرنے کے اقدام پر بیجنگ کا ردعمل
چین نے امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے کئی بڑی چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی اقدام پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے امریکی محکمہ دفاع کی فہرست میں اپ ڈیٹ کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں چینی ای کامرس کمپنی علی بابا، انٹرنیٹ سرچ فراہم کرنے والی کمپنی بیدو اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں BYD کے نام شامل ہیں۔
بعدازاں پینٹاگون نے دنیا کی سب سے بڑی سولر پینل بنانے والی کمپنیوں کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جس میں ٹرینا سولر اور جے اے سولد ٹیکنالوجی شامل ہے۔
چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا، "چین امریکا کے اس اقدام سے غیر مطمئن ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر روکے، متعلقہ اقدامات کو فوری طور پر واپس لے اور تعمیری تزویراتی اور مستحکم چین-امریکی تعلقات کی تعمیر کے صحیح راستے پر واپس آئے۔