’2 کھرب کا نقصان ہوا، کمپنیوں نے ملک چھوڑا، قرض پر قرض لیا، ریلیف کیا دیا؟‘
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر موصوف نے ایوان میں حقائق کو مسخ کیا اور غلط بیانی کی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر موصوف عطا تارڑ نے ایوان میں حقائق کو مسخ کیا اور غلط بیانی کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں آذاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔ کیا آئی ایم ایف کو جو خط لکھا گیا وہ آپ نے پڑھا ہے؟ ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی، ہم نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئیں بحث کریں کہ ہم نے کتنا قرض لیا اور آپ نے کتنا قرض لیا۔ ایک ایسا شعبہ بتائیں جس میں آپ نے ریلیف دیا ہو۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گندم کے کسانوں کا 2.2 کھرب روپے نقصان ہوا، پنجاب کے کسان کا بھرکس نکال دیا گیا۔ آپ بتائیں آپ کتنی سرمایہ کاری لے کر آئے ہیں؟
اسد قیصد نے کہا کہ 90 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ملک چھوڑ دیا، بے روزگاری بڑھی ہے۔