افغان طالبان کے خلاف کینیڈا اور یورپ بھر میں احتجاجی مظاہرے
افغان طالبان رجیم کی جانب سے ہرات میں پرامن مظاہرین پر تشدد اور جبری گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں کریک ڈاؤن کیخلاف کینیڈا، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
مظاہرین کی جانب سے تعلیم، روزگار اورآزادی کے نعرے اور طالبان رجیم کیخلاف فوری عالمی کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔
یورپی ممالک کی جانب سےافغان طالبان کیساتھ حالیہ روابط نےرجیم کوخواتین پرمزید سخت پابندیاں عائد کرنےکاحوصلہ دیا ہے۔ کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں بھی سینکڑوں افرادافغان طالبان کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔
مظاہرین نے کینیڈین حکومت سےافغانستان میں خواتین مخالف پالیسیوں اور"جینڈراپارتھائیڈ" کیخلاف فوری سخت اقدامات اٹھانےکا مطالبہ کیا جبکہ اسپین اوراٹلی میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔