اسرائیل کا غزہ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 73 ہزار ہوگئی

اسرائیلی فوج نے 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی معاہدے کی اپنی روزانہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

غزہ میں تازہ ترین اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں چھ فلسطینی مارے گئے جس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 73,003 ہو گئی ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے اسرائیلی فائرنگ سے مزید چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 173,252 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی معاہدے کی اپنی روزانہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

Load Next Story