افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی، بین الاقوامی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار

یورپی یونین کےنمائندہ خصوصی نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی تصدیق کی

افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اندرونی مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطےکی امن کیلئے خطرہ بن چکی۔

یورپی یونین کےنمائندہ خصوصی نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کی تصدیق کی۔ یورپی یونین نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جِل برٹران نے آمو ٹی وی کو انٹریو میں کہنا تھا کہ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ فتنہ الخوارج کے علاوہ متعدد عالمی دہشتگرد گروہ  افغان سرزمین پر موجود ہیں۔

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر روس، چین، امریکہ اور یورپی یونین اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

ماہرین کےمطابق افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشتگردی کے خدشات پر یورپی یونین سمیت مختلف عالمی قوتیں مسلسل تشویش کا اظہار کرتی آرہی ہیں۔

Load Next Story