شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈراما بے نقاب، ایک اور لاپتا شخص دہشتگرد نکلا

بی وائی سی فتنۃ الہندوستان کی پراکسی ہے جوبلوچ نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے

شرپسند بلوچ یکجہتی کمیٹی کا مسنگ پرسنز ڈراما بے نقاب ہوگیا۔ ایک اور لاپتا شخص فتنۃ الہندوستان کادہشت گرد نکلا۔

فتنۃ الہندوستان کی پروردہ بی وائی سی کے مسنگ پرسنز ڈرامے کی حقیقت اب واضح طورپرآشکار ہورہی ہے۔ فتنۃ الہندوستان  کے دہشت گرد عادل کوبی وائی سی نے 09 نومبر2024 کوجبری گمشدہ شخص کے طورپرظاہر کیا۔

بی وائی سی کے دھرنے میں دہشت گرد عادل کو جبری گمشدہ قرار دے کر اس کا  الزام ریاست پرلگایا گیا۔ فتنۃ الہندوستان  کے دہشت گرد عادل نے 2024 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیارکی تھی جس کوبی ایل اے نے خود تسلیم کیا۔

حقیقت یہ ہے کہ فتنۃ الہندوستان  کا دہشت گرد عادل16 فروری2026 کوآواران  میں دہشت گردی کرتے ہوئے ہلاک ہوا تھا۔ اب یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ بی وائی سی فتنۃ الہندوستان  کی پراکسی ہے جوبلوچ نوجوانوں کو گمراہ کررہی ہے۔

Load Next Story